سرینگر //ٹیچرس فورم نے عطیہ خون کے کیمپ کیلئے انتظامات مکمل کرلئے ہیں۔ ایجیک کے صدر اور چیرمین ٹیچرز فورم عبدالقیوم وانی کی صدارت میں منعقد ہ میٹنگ میں انتظامات کو حتمی شکل دی گئی ۔ تمام رضاکاروں، کمیٹیوں اورمتعلقین کو ہدایت دی گئی کہ عطیہ خون کے بڑے کیمپ کیلئے تیاریاں مکمل کرلیں۔ کیمپ میں عطیہ خون کیلئے 600رضاکاروں نے اپنے ناموں کا اندراج کرایا ہے۔ ایجیک صدر نے عبدالقیوم وانی نے متعلقین کو ہدایت دی ہے کہ وہ کیمپ کی کامیابی کیلئے تن دہی سے کام کریں۔انہوں نے مختلف سرکاری اسپتالوں کے بلڈ بینکوں کے عہدیداراں سے اپیل کی ہے کہ وہ کیمپ میں شامل ہوکر لوگوں کی جان بچانے کیلئے خون حاصل کریں۔ انہوں نے کہا کہ یہ پروگرام صرف انسانی بنیادوں پر ضرورت مندوں کو خون دینے کیلئے منعقد کیاجارہا ہے اور پروگرام مستقبل میں ٹیچرس فورم کی پہچان بن جائے گا۔