مینڈھر//ٹیچرز ایسو سی ایشن اور لوپیڈایمپلائز فیڈریشن کی مقامی اکائیوں کا ایک مشترکہ اجلاس منعقد ہوا جس میں دیگر امور کے علاوہ ڈپٹی چیف ایجوکیشن آفیسر پونچھ، ہیڈ کوارٹر مینڈھر کے بارے میں مختلف اخباروں میں شائع خبروں پر تبادلہ فکر کے دوران وہاں موجود زونل صدور اور بالخصوص تحصیل پریذیڈنٹ ٹیچر ایسو سی ایشن مشتاق احمد خان نے اس خبر سے تعلقی کا اظہار کیا۔ مقررین نے ایسی خبروں کی اشاعت کروانے والوں کی مذمت کرتے ہوئے ڈپٹی چیف ایجوکیشن آفیسر کے کام کاج کی ستائش کی اور کہا کہ موصوف فرض شناس اور محنتی آفیسر ہیں۔ مقررین نے بعض عناصر کی طرف سے ذاتی مفادات کے لئے افسران کو بدنام کرنے کی ان کارروائیوں کو قابل مذمت قرار دیا اور کہا کہ ایسی کوششیں نہ صرف اخلاقی بلکہ قانونی طور پر بھی جرم ہیں ، ایسے افراد کی نشاندہی کر کے ان کے خلاف تادیبی کارروائی کی جانی چاہئے ۔ میٹنگ سے خطاب کرنے والوں میں محمد رشید مغل، آصف اقبال خان ہرنی، نذیر احمد منکوٹ، محمود خان بالا کوٹ، عبدالکریم منکوٹ، سید عشرت حسین شاہ ترجمان اعلیٰ، محمد شفیق مینڈھر اور محمد رفیق خان شامل ہیں۔