عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// سرینگر میں ایشیا کے دوسرے سب سے بڑے باغ ’’ باغ گلہ لالہ‘‘ان دنوں سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن چکا ہے اور باغ میں سیاحوں کی بھاری بھیڑ امڈ آ رہی ہے ۔ سیاحوں کے رش کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ گزشتہ 9 دنوں میں تقریباً 1.56لاکھ سے زائد سیاحوں نے باغ کا دورہ کرکے وہاں کی سیر کی جن میں نہ صرف مقامی بلکہ غیر مقامیوں کی بھی ایک خاصی تعداد شامل تھیں ۔ فلوریکلچر آفیسر نے بتایا کہ 26مارچ کو باغ کے کھلنے کے بعد سے 1.56لاکھ سیاح اس باغ کا دورہ کر چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس سال ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کا رش دیکھنے میں آیاہے ۔انہوں نے کہا کہ اس سال اب تک کل ڈیڑھ لاکھ سے زائد افراد نے ٹیولپ گارڈن کا دورہ کیا ہے۔۔ محکمہ کے افسر کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال وزیر اعظم نے بھی ٹویٹ کی تھی اور اس کا بھی واضح اثر ہوا تھا اور ٹولپ گارڈ ن میںسیاحوں کی بھاری بھیڑ امڈ آئی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ مغربی بنگال، گجرات، اتر پردیش، مہاراشٹر اور جنوبی ریاستوں سے ایک لاکھ سے زیادہ گھریلو سیاح اس وقت وادی کشمیر کے دورے پر ہیں۔