سرینگر//سیکرٹری سیاحت اور پھولبانی فاروق احمد شاہ نے ٹیولپ فیسٹول 2017 ء کی وسیع پیمانے پر تشہیر کرنے کے لئے محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ کے رول کی سراہنا کی ہے۔ٹیولپ فیسٹول کے سلسلے میں محکمہ پھولبانی کی طرف سے آج ایک اعزازی تقریب منعقد ہوئی جس میں فیسٹول کے دوران مختلف زمروں کے تحت انعامات تقسیم کرنے کے علاوہ فیسٹول کو کامیاب بنانے کے لئے مختلف سرکاری محکمہ جات کی عزت افزائی کی گئی ۔محکمہ اطلاعات کے رول کی سراہنا کرتے ہوئے سیکرٹری موصوف نے کہا کہ محکمہ کی کاوشوں کی وجہ سے ہی فیسٹول کو وسیع پیمانے پر تشہیر ملی۔سیکرٹری موصوف نے محکمہ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر شری لال چند کو اس موقعہ پر ایک اعزازی مومنٹو پیش کیا۔