سرینگر///جھیل ڈل کے کنارے پر واقع ایشیا کے سب سے بڑے باغ گل لالہ میں 3 اپریل سے شروع ہونے والے ٹیولپ فیسٹیول کے پیش نظر 3 اور 4 اپریل کو بیلوارڈ پر یک طرفہ ٹریفک چلے گا۔ ایس ایس پی ٹریفک سرینگر نے ٹولپ فیسٹول کے پیش نظر بیلوارڈ پر ٹریفک ایڈوائزری جاری کی۔ جس کے تحت 3اور4اپریل کو ڈلگیٹ اور گپکار کراسنگ سے آنے والے ٹریفک کو حضرت بل ،فور شور روڈ اور ٹولپ گارڈن کی طرف موڈ دیا جائے گا اور واپسی پر گاڑیوں کونہرو پارک اور ڈلگیٹ کا روٹ اختیار کرنا ہوگا ۔ٹریفک پولیس نے عوام سے تعاون طلب کیا ہے ۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ 3 اپریل سے ٹیولپ فیسٹول شروع ہوگاجو چھ دنوں تک چلے گا۔گذشتہ دنوں لفٹینٹ گورنر کے مشیر بصیر احمد خان نے فیسٹول کے سلسلے میں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ میں انتظامات کا جائیزہ لیا اورمشیر نے افسران کو ہدایت دی کہ وہ میلے کوکامیاب بنانے کیلئے لائین ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ ہم آہنگی اور تعاون سے کام کریں۔ فیسٹول کے دوران جموں و کشمیر کے ٹورازم، کلچر، فلوریکلچر، دستکاری، آرٹ وغیرہ کی نمائش بھی کی جائے گی تاکہ سیاح یہاں کے قدرتی مناظر کی خوبصورتی سے لطف اندوز ہونے کے ساتھ ساتھ یہاں کے کلچر سے بھی آشنائی حاصل کرسکیں۔بتادیں کہ 25 مارچ سے لیکر 29 مارچ تک مجموعی طور پر 41261 سیاحوں نے جس میں 21232 مقامی ، 20105 قومی اور 24 بین الاقوامی سیاحوں نے ٹیولپ باغ کی سیر کی ۔ رواں سال64 اقسام کے تقریبا 15 لاکھ بلب سیاحوں کو راغب کریں گے اور ٹولپ باغ میں رنگ بہ رنگی پھول جو تین سے چار ہفتوں تک کھلتے رہتے ہیں۔