ٹیوشن فیس اور دیگر چارجز کی اضافی وصولی

Mir Ajaz
2 Min Read

عظمیٰ نیوزسروس

سرینگر//جموں و کشمیر کی وزیر تعلیم سکینہ ایتو نے منگل کو کہا کہ حکومت ان نجی سکولوں کا جائزہ لے گی ،جو مقرر کردہ اصولوں کی خلاف ورزی کر رہے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ خلاف ورزی کے مرتکب اداروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ وزیر تعلیم سکینہ ایتو نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے وضاحت کی کہ حکومت نے پہلے ہی ٹیوشن فیس اور دیگر چارجز کی وصولی کے حوالے سے پہلے ہی اصولوں اور معیارات کو مطلع کر دیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ جموں و کشمیر میں نجی سکولوں کی نگرانی کا عمل حکومت کی ذمہ داری ہے، اور جو اسکول بغیر اجازت فیس بڑھا رہے ہیں، ان کے خلاف فوری اقدامات کئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ اگر کوئی نجی اسکول حکومت کے وضع کردہ اصولوں کی خلاف ورزی کرتا ہے تو متعلقہ حکام ان اداروں کا مکمل جائزہ لے کر ان کے خلاف سخت کارروائی کریں گے۔وزیر تعلیم سکینہ ایتونے کہا کہ جموں و کشمیر میں پرائیویٹ اسکولوں کو حکومت کے ذریعے ریگولیٹ کیا جا رہا ہے اور جو لوگ اصولوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فیس میں اضافہ کرتے ہیں ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ اگر کوئی پرائیویٹ سکول حکومت کی طرف سے وضع کردہ قواعد و ضوابط کے خلاف کام کر رہا ہے تو متعلقہ حکام اس کے مطابق ان اداروں کی جانچ کریں گے اور ان کے خلاف کارروائی کریں گے۔

Share This Article