سرینگر//باغ اسلام کالونی ٹینگہ پورہ میں نقب زنوں نے رہائشی مکان میں گھس کر نقدی اورلاکھوں روپے مالیت کاقیمتی سامان اڑا لیا ۔ 14اور 15جون کی درمیانی رات کو نقب زن بشیر احمد بابا کے رہائشی مکان میں گھس گئے اورلاکھوں روپے مالیت کاقیمتی سازو سامان اور نقدی اڑا کر فرار ہونے میں کامیاب ہوئے ۔ مقامی لوگوں نے کہاکہ بٹہ مالو ، بائی پاس اور اُس کے ملحقہ علاقوں میں آئے روز نقب زنی کے واقعات رونما ہور ہے ہیں تاہم ملوث افراد کے خلاف کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی جار ہی ہے۔