جے پور// راجستھان کے اودے پور شہر کے مضافات میں ایک مکان کے سیفٹی ٹینک کو خالی کرنے کے دوران مالک مکان کے بیٹے سمیت چار افراد ہلاک جبکہ دیگر دو افراد زخمی ہو گئے ۔اس حادثے میں زخمی دو لوگوں کو مھارا نا بھوپال اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جہاں ڈاکٹروں کے مطابق ان کی حالت نازک ہے ۔ اس حادثے میں مالک مکان کا بیٹا وپن، نریندر، گوپال، اور راجا کی موت ہوگئی جبکہ محمد حسین اور رام سنگھ زخمی ہیں۔پولیس کے مطابق گزشتہ رات اشوک وہار کالونی میں شیام لال کے مکان میں سیفٹی ٹینک کو خالی کرنے کے لیے مزدوروں کو بلایا گیا تھا ۔ اسی دوران ٹینک میں اترنے والا ایک مزدور بے ہوش ہو گیا جس کے بعد دیگر مزدور اور مالک مکان کا بیٹا بھی ٹینک میں اترا۔ٹینک کی گیس سے تمام بے لوگ ے ہوش ہو گئے ۔دیگر لوگوں نے سیفٹی ٹینک کو توڑ کر سب کو باہر نکالا۔ اس وقت تک چار لوگوں کی موت ہو چکی تھی۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔یواین آئی