یواین آئی
لندن/انگلینڈ ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس نے کہا کہ وہ اپنی ٹیم کی کارکردگی سے مطمئن ہیں۔ہندوستان کے ہاتھوں چھ رنز سے میچ ہارنے کے بعد بین اسٹوکس نے کہا: “میچ نہ جیت پانا مشکل ضرور ہے ، لیکن دونوں ہی ٹیموں نے اس سیریز میں شاندار کھیل پیش کیا اور پوری جان لگا دی۔ اس سیریز کا حصہ بننا میرے لیے فخر کی بات ہے ، اور میں اپنی ٹیم کے مظاہرے سے خوش ہوں۔”(ووکس کو بیٹنگ کے لیے بھیجنے پر) اسٹوکس نے کہا:”یہ ظاہر کرتا ہے کہ ان کھلاڑیوں کے لیے اپنے ملک کے لیے کھیلنا کتنا معنی رکھتا ہے ۔”انہوں نے مزید کہا:”انگلینڈ اور ہندوستان کے درمیان ہونے والی سیریز ہمیشہ ایک بڑی اور جذباتی سیریز ہوتی ہے ۔ ہر کھلاڑی اپنے ملک کی نمائندگی کے لیے میدان میں آتا ہے ۔ جب آپ میچ کی شروعات میں ہی ایک گیند باز سے محروم ہو جاتے ہیں، تو دیگر گیند بازوں پر اضافی ذمہ داری آ جاتی ہے ۔”