Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
سپورٹس

ٹیم انڈیا جنوبی افریقہ کے خلاف ونڈے میں فاتحانہ آغازکرنے اُتریگی

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: January 19, 2022 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
8 Min Read
SHARE
 پرل/ہندوستانی کرکٹ ٹیم نئی شروعات کرنے کے ہدف کے ساتھ جنوبی افریقہ کے خلاف بدھ کے روز یہاں پہلے ون ڈے میں فاتحانہ آغاز کرنے اترے گی۔ ٹیم انڈیا نے جنوبی افریقہ میں پہلی ٹیسٹ سیریز جیتنے کا موقع گنوا یا تھا جب وہ پہلا ٹسٹ جیتنے کے بعد اگلے دو ٹسٹ ہارگئی۔ ہندوستان کی ٹیم کے نئے ون ڈے کپتان لوکیش راہل پر ٹیم کو شاندار آغاز دلانے کی ذمہ داری ہوگی۔ فی الحال تو ٹیم کے سامنے ایک صحیح الیون کا انتخاب کرنے کا چیلنج ہوگا۔ سب کی نظریں اس بات پر ہوں گی کہ ٹیسٹ کپتانی چھوڑنے والے وراٹ کوہلی کپتانی کے بوجھ سے مکمل طور پر آزاد ہونے کے بعد بلے سے کس طرح کا مظاہرہ کریں گے ۔ اکتوبر 2016 کے بعد یہ پہلا موقع ہوگا جب کوہلی کپتان نہیں بلکہ بلے باز کے طور پر میدان میں اتریں گے ۔ نظریں اب بھی کوہلی پر ہوں گی کہ وہ خود کو نئے کردار میں کیسے فٹ کرتے ہیں۔ کوہلی خود بھی امید کر رہے ہوں گے کہ وہ ٹیم کی قیادت کی اضافی ذمہ داری کے بغیر اپنی کھوئی ہوئی فارم کو تلاش کرنے میں کامیاب ہو جائیں۔ ٹیسٹ کرکٹ میں ان کے نمبر یقینی طور پر کم ہوئے ہیں ، لیکن وہ ون ڈے کرکٹ میں مسلسل اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ 2020 کے آغاز سے اب تک انہوں نے 12 ون ڈے میچوں میں 46.66 کی اوسط اور 90.90 کے اسٹرائیک ریٹ سے 560 رنز بنائے ہیں، جسے اچھا سمجھا جا سکتا ہے ۔یہ سیریز ٹیم سے باہر چل رہے سلامی بلے باز شکھر دھون کے لیے بہت معنی رکھتی ہے ۔ گزشتہ سال جولائی جب ہندوستان کی سیکنڈ کلاس کی ٹیم نے سری لنکا کا دورہ کیا تو شکھر دھون اسی ٹیم کے کپتان تھے اور وہ 2021 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اسکواڈ میں شامل ہونے کا مضبوط دعویٰ کر رہے تھے ۔ ون ڈے اب واحد فارمیٹ ہے جہاں دھون کو اپنی جگہ کا یقین ہے ۔ تاہم ان کی 36 سالہ عمر ان کے ساتھ نہیں ہے ۔ اس کے علاوہ وہ اس سیریز میں وجے ہزارے ٹرافی کے لیے خراب فارم سے واپس آرہے ہیں جہاں انھوں نے پانچ میچوں میں صرف 56 رنز بنائے تھے ۔دوسری طرف رتوراج گائیکواڑ ہیں، جو اس ٹورنامنٹ کے ٹاپ اسکورر تھے ۔ انہوں نے اس ٹورنامنٹ میں پانچ میچوں میں 603 رنز بنائے جس میں چار سنچریاں شامل تھیں۔اب جب کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اگلے نو ماہ میں ہے ، تو ہندوستان کی توجہ جلد ہی ٹی ٹوئنٹی پر مرکوز ہو جائے گی۔ ایسے میں دھون اس موقع کا بھرپور فائدہ اٹھانا چاہیں گے ۔راہل پچھلے دو سال سے ون ڈے کرکٹ میں زیادہ تر مڈل آرڈر میں بیٹنگ کر رہے تھے اور وہاں ان کے اعداد و شمار بہترین ہیں۔ انہوں نے 69.25 کی اوسط اور 109.92 کے اسٹرائیک ریٹ سے 554 رنز بنائے ہیں۔ لیکن اب چونکہ روہت شرما دستیاب نہیں ہیں تو اوپننگ کی جگہ خالی ہے ، تو کیا راہل اوپننگ کریں گے ؟ اگر وہ ایسا کرتا ہے تو پھر بھی ہندوستان کے پاس مڈل آرڈر میں شریس ایئر، سوریہ کمار یادو اور رشبھ پنت ہیں۔ لیکن مڈل آرڈر میں راہو کے اعدادوشمار کو دیکھتے ہوئے ، ٹیم مینجمنٹ ان کے کردار کو تبدیل نہ کرنے کو ترجیح دے گی۔ ایسی صورت حال میں دھون کے ساتھ کشن یا گائیکواڑ اوپننگ کرسکتے ہیں۔ سلیکٹرز کی نظریں راہل کی کپتانی پر بھی ہوں گی، کیونکہ اب سرخ گیند کرکٹ کے کپتان کا بھی اعلان ہونا باقی ہے ۔وینکٹیش ایر نے سب سے پہلے وجے ہزارے ٹرافی میں پنجاب کے خلاف 198 رنز بنا کر سب کی توجہ مرکوز کی تھی ۔ اس کے بعد آئی پی ایل 2021 کے یو اے ای لیگ میں وینکٹیش کی مدد سے کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی قسمت بدل گئی۔ لیکن وہ سبھی رن اوپننگ کرتے ہوئے آئے تھے ۔ 50 اووور کرکٹ میں اپنے فنیشر کی صلاحیت کو دکھانے کے لئے ونکٹیش نے وجے ہزارے ٹرافی میں اس سیزن کے بیچ میں بلے بازی کی۔ نتیجہ یہاں پر بھی بہترین رہا۔ انہوں نے چھ میچوں میں 63.16 کی اوسط اور 133.92 کے اسٹرائیک ریٹ سے 379 رنز بنائے جس میں دو سنچریاں اور ایک نصف سنچری شامل تھیں۔گیندسے بھی انہوں نے 5.75 کی اکانومی سے چھ وکٹیں حاصل کیں۔ لیکن سب سے اہم بات یہ تھی کہ ایک میچ کے علاوہ انہوں نے سبھی میں اپنے کوٹے کے دس اوورز کئے ۔ ہاردک پانڈیا ٹیم میں نہ ہونے کی وجہ سے وینکٹیش کے پاس خود کو آل راؤنڈر ثابت کرنے کا موقع ہے ۔دوسرا آپشن یہ ہے کہ وینکٹیش ایر کو باہر بٹھایا جائے اور پانچ اہم بلے بازوں، ایک وکٹ کیپر اور پانچ اہم گیند بازوں کے ساتھ جائیں، جس میں دیپک چاہر ساتویں نمبر پر بطور آل راونڈر ہوسکتے ہیں۔ اس سے کپتان کے پاس آپشنز بھی بھی ملیں گے ۔آف اسپنر روی چندٹن اشون کی واپسی پر بھی سبھی کی نظریں ہوں گی۔ اشون نے جون 2017 سے ون ڈے نہیں کھیلا ہے ۔ اشون نے انہوں نے گزشتہ سال ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ سے سفید گیند کرکٹ میں واپسی کی، جہاں پر انہوں نے تین میچوں میں چھ وکٹیں لیں لیکن ون ڈے کا چیلنج مختلف ہوتا ہے ۔ اس سیریز میں جسپریت بمراہ نائب کپتان ہیں لیکن ٹیم مینجمنٹ ان کے کام کے انتظام پر بھی نظر رکھے گی۔ بمراہ کھیل سکتے ہیں یکن کیونکہ پانچ دنوں کے اندر تین میچ کھیلے جانے ہیں تو اگر ٹیم انڈیا انہیں آرام دینے کا فیصلہ کرے توحیرانی کی بات نہیں ہوگی۔ ہندوستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف اب تک 42 ون ڈے کھیلے ہیں جن میں سے اسے 15 میں کامیابی اور 17 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے جبکہ 10 میچوں کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔ ہندوستان کی ٹیم نے 18-2017 میں جنوبی افریقہ میں چھ میچوں کی سیریز پانچ۔ایک سے جیتی تھی اور اس مرتبہ بھی وہ اسی کارکردگی کو دہرانا چاہے گی۔ (یواین آئی)
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ہم نے کیرانہ ہلز پر حملہ نہیں کیا، چاہے وہاں کچھ بھی ہو: ایئر مارشل بھارتی
تازہ ترین
آپریشن سندور: مودی رات 8 بجے قوم سے خطاب کریں گے
تازہ ترین
ایل جی منوج سنہا کا پاکستانی شیلنگ میں جاں بحق شہری کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت، مکمل تعاون کا یقین دلایا
تازہ ترین
وادی کشمیر میں کل سے اسکولوں اور کالجوں میں درس و تدریس کا کام کاج شروع ہوگا ، جموں صوبہ میں کل سکول بند رہیں گے : حکام
تازہ ترین

Related

سپورٹس

پاکستان کے ساتھ کشیدگی آئی پی ایل ایک ہفتے کیلئے ملتوی

May 9, 2025
سپورٹس

کھیلو انڈیا شوٹنگ میں مہاراشٹرا نے جیتاگولڈ ، بہار کو برونز میڈل ملا

May 9, 2025
سپورٹس

انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ آج مزید 5میچ کھیلے جائیں گے

May 9, 2025
تازہ ترینسپورٹس

پاکستان کے ساتھ کشیدگی کے درمیان آئی پی ایل غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی

May 9, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?