جموں // ڈائریکٹر جنرل آف پولیس ایس پی وید نے بدھ کو ٹیلی کام کیڈر کے 29پولیس آفیسران کے پرموشن آڈر اجراءکئے ۔اس دوران دس سب انسپکٹروں کو ترقی دے کر انسپکٹر بنایا گیا ۔انسپکٹر بننے والوں میں ظفر علی ، کلونت سنگھ ، ستیش کمار ، کنیا لال ، اشوک کمار ، نذیر احمد ، رجندر کمار ، وجے کمار ، محمد صادق اور عبدلرشید شامل ہیں ۔اسی طرح 19اسٹنٹ انسپکٹروں کو ترقی دے کر سب انسپکٹر بنایا گیا ہے ۔ان افسران میں سرندر سنگھ ، سودہ گر مال ، شیو کمار ، محمد رمضان ، جاوید حسین ، علیٰ محمد ، غلام حسین ، عبدالاحد،اوم پرکاش ، غلام محمد ، ناروتن سنگھ ، نور حسین ، علی محمد ، تہسین احمد ، محمد امین ، ستیش کمار ، غلام نبی رومیش کمار اور منظور حسین شامل ہیں ۔ترقی پانے والے تمام افسران اور اُن کے اہل خانہ کو ڈی جی پی نے مبارک باد پیش کرتے ہوئے اُمید ظاہر کی یہ افسران محنت اور لگن سے آگے بھی اپنا کام ایمانداری کے ساتھ انجام دیں گے ۔