ٹیسٹ کرکٹ میں نئی تاریخ کی رقم | جسپریت بمرہ نے ایک اوئورمیں 35رنز بناڈالے

نئی دہلی // تیز گیند باز اورٹیم انڈیا کے قائمقام کپتان جسپریت بمرہ نے کرکٹ کی نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے 156ٹیسٹ میچوںمیں550وکٹیں لینے والے انگلینڈ کے تیز گیند باز کے ایک اوئورمیں 35رنزبنائے۔انگلینڈکے شہر ایجبسٹن، برمنگھم میں بھارت اورانگلینڈکی کرکٹ ٹیموں کے درمیان کھیلے جارہے ٹیسٹ کے دوسرے دن بھارت کی پہلی اننگز کے84 ویں اوئور کے دوران، ہندوستان کے قائمقام کپتان نے انگلش تیز گیند باز اسٹورٹ براڈ کے اوئورمیں کل 35رنز لئے ،براڈکی پہلی گینڈ پرایک چوکالگایا،دوسری گیند پروائڈ ہوئی اوراس پر5رنز ملے،اگلی گیندنوبال تھی ،جس پر جسپریت بمرہ نے چھکالگایا،اسکے بعدلگاتارتین گیندوں پر جسپریت بمرہ نے تین چوکے لگائے ۔پانچویں گیندپر جسپریت بمرہ نے ایک اورچھکا لگایاجبکہ آخری گیند پرایک رن بنا۔اس طرح سے براڈکے اس اوئورمیں کل35رن بنے ،جن میں سے بمہرہ کے بلے سے29رنزنکلے جبکہ باقی6رن نوبال اوروائڈبال کی صورت میں بنے۔اس کے ساتھ ٹیم انڈیا کے قائمقام کپتان جسپریت بمرہ نے نے ویسٹ انڈیز کے مایہ ناز بلے باز برائن لارا کو پیچھے چھوڑ دیا جنہوں نے 2003 میں جنوبی افریقہ کے رابن پیٹرسن کو ایک اوور میں 28 رنز بنائے تھے ۔لارا کے بعد سابق آسٹریلوی بلے باز جارج بیلی ہیں، جنہوں نے 2013 میں انگلینڈ کے تیز گیند باز جیمز اینڈرسن کے ایک اوورمیں28 رنزبنائے جبکہ جنوبی افریقہ کے اسپن گیند باز کیشوو مہاراج،نے2020 میں انگلینڈ کے جو روٹ کے ایک اوئورمیں کو28 رنز اسکور کئے۔