مشتاق الاسلام
پلوامہ// زونل ایجوکیشن دفتر ٹہاب کے اہتمام سے بچوں کی جسمانی نشوونما کیلئے مختلف اسکولوں میںکھیلوں کا اہتمام کیا گیا ۔بائز مڈل اسکول تملہ حال میں طلباء کیلئے کھیل کود کا اہتمام کیا گیا جس میں اسکولی طلباء کی بڑی تعداد نے شمولیت اختیار کی۔زڈ ای اوٹہاب محمد یونس ٹاک نے سرگرمیوں میںبطور مہمان خصوصی شرکت کی۔اس موقع پر زڈ ای او نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس پروگرام میں طلباء کو مختلف قسم کی کھیل سرگرمیوں میں حصہ لینے کا موقع ملا جو خاص طور پر ان کی صلاحیتوں اور دلچسپیوں کے مطابق تھیں۔
انہوں نے کہا کہ’ طلباء کے عزم، جسمانی قوت اور کھیلوں کے دوران ان کے جوش و جذبے کو دیکھ کر میں واقعی متاثر ہوا‘۔انہوں نے مزید کہا کہ کھیلوں کے تئیں طلباء کی صلاحیتوں کا مظاہرہ دکھانے اور کھیلوں میں مشغول رہنے کیلئے پلیٹ فارم فراہم پیش کرنے کا مقصد دوستی کے احساس کو فروغ دینا شامل ہے۔کھیلوں کے اختتام پر زڈ ای اونے بہتر مظاہرہ کرنے والے طلباء میں انعامات تقسیم کئے گئے ۔انہوں نے کہا کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ بچوں کی جسمانی نشوونما کیلئے کھیلوں کود کا اہتمام انتہائی ضروری ہے۔