سرینگر//’’ٹھیکیداراورملزم سے رشوت وصولی‘‘ کی پاداش میں ویجی لنس تنظیم نے’’ٹریجری ملازم اورجونیئرپولیس افسرکیخلاف چالان پیش‘‘کیا۔ریاستی ویجی لنس تنظیم کی کشمیرشاخ کے ذرائع نے بتایاکہ صدرٹریجری سرینگرمیں بطورڈیٹاآپریٹرتعینات ملازم کو2سال قبل محکمہ آراینڈبی سے وابستہ ایک ٹھیکیدارسے بل واگزارکرنے کے عوض3ہزارروپے بطورشوت لیتے پکڑاگیاتھااوراس کیخلاف ویجی لنس کشمیرکے تھانے میں ایک کیس زیرایف آئی آر34/2015درج کیاگیاتھا۔ذرائع کے مطابق صدرٹریجری سرینگرمیں ٹھیکیدارکی ایک سرکاری بل جوکہ محکمہ آراینڈبی کی منظورکردہ تھی ،بغرض واگزاری پڑی ہوئی تھی ۔ویجی لنس زرائع کے مطابق لگ بھگ 3لاکھ روپے مالیت کی بل واگزارکرانے کیلئے صدرٹریجری کے ملازم نے ٹھیکیدارسے تین ہزارروپے کی رشوت طلب کی اورجونہی وہ ٹھیکیدارسے رشوت کی مقررہ رقم وصول کررہاتھا،ویجی لنس کی ٹیم نے اُسے کورنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا۔ویجی لنس ذرائع کے مطابق ملزم کیخلاف تمام ثبوت وشواہداکٹھاکرنے کے بعد اُسکے خلاف انسدادکورپشن سے متعلق عدالت کے خصوصی جج سرینگرکے پاس چالان پیش کیاگیا۔اس دوران ویجی لنس تنظیم نے ملزم سے ایک کیس کونرم بنانے کیلئے2ہزارروپے بطورشوت لینے والے پولیس کے ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹرکیخلاف بھی انسدادکورپشن سے متعلق خصوصی عدالت کے پاس چالان پیش کیا۔ویجی لنس ذرائع نے بتایاکہ لگ بھگ3سال قبل پولیس تھانہ زکورہ میں تعیناتی کے دوران اے ایس آئی نے ایک ملزم کیخلاف تھانے میں درج کیس کونرم بنانے کیلئے ایف آئی آرسے کچھ سخت دفعات کونکالنے کے عوض جب ملزم سے بطوررشوت2ہزارروپے وصول کئے توعین اُسی وقت ویجی لنس کی ٹیم نے اے ایس آئی کورنگے ہاتھوں پکڑلیا،اورموصوف کیخلاف ویجی لنس کشمیرکے تھانے میں ایک کیس زیرایف آئی آر33/2014زیردفعہ173سی آرپی سی کے تحت درج کرلیا۔