Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
صنعت، تجارت و مالیات

ٹھیکیداروں کی وزیر اعلیٰ سے ملاقات ۔5نکاتی یادداشت پیش، جلد کارروائی کی یقین دہانی

Mir Ajaz
Last updated: May 16, 2025 11:24 pm
Mir Ajaz
Share
4 Min Read
SHARE

عظمیٰ نیوزسروس

سرینگر//جموں کشمیر سینٹرل کنٹریکٹرس کارڈی نیشن کمیٹی نے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ سے ملاقات کے دوران ایک پانچ نکاتی یادداشت پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ ٹھیکیداروں کو درپیش اہم مسائل کو جلد از جلد حل کیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ نے بھی ٹھیکیداروں کے جائز مسائل کے ازالے کیلئے حکومتی سطح پر فوری اقدامات کی یقین دہانی کرائی ہے۔جمعہ کو وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ پر ہونے والی اس اہم ملاقات میں کمیٹی کے وفد نے جنرل سیکریٹری فاروق احمد ڈار کی قیادت میں شرکت کی، جو کشمیر اکنامک الائنس کے شریک چیئرمین بھی ہیں۔ وفد میں جے کے سی سی سی سی کے سینیئر لیڈر محمد افضل کوچھے، ایڈوائزر جاوید احمد زرگر، سیکریٹری ارشد احمد بٹ، عمر جاوید خان، محمد شفیع وانی، اور شوکت احمد وانی شامل تھے، جبکہ کشمیر اکنامک الائنس سے وابستہ اکائی ٹریڈرس ایسوسی ایشن سینٹرل لالچوک کے سربراہ شیراز احمد بھی موجود تھے۔ وزیر اعلیٰ کے مشیر ناصر اسلم وانی بھی اس میٹنگ میں شریک ہوئے۔ملاقات کے دوران فاروق احمد ڈار نے 2014 سے زیر التوائواجب الادا رقومات کی فوری واگزاری پر زور دیا اور کہا کہ ٹھیکدار مالی اداروں کے قرض تلے دب چکے ہیں، جس کی وجہ سے وہ نہ صرف کاروبار سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں بلکہ بے روزگاری کے دہانے پر پہنچ چکے ہیں۔ انہوں نے ای ٹینڈرنگ کا عمل 10 لاکھ روپے سے شروع کرنے اور 5 لاکھ روپے تک کے ٹینڈروں کو مخصوص شرائط سے مشروط رکھنے کا مطالبہ کیا۔فاروق احمد ڈار نے ٹھیکداروں کے کارڈوں کی جانچ کے غیرضروری عمل کو ختم کرنے کی بھی اپیل کی، جس سے ان کے بقول وقت کا زیاں اور بداعتمادی کا ماحول پیدا ہوتا ہے۔ انہوں نے تعمیراتی میٹریل کی بلاتعطل دستیابی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی کاموں کی راہ میں رکاوٹیں دور کی جانی چاہئیں اور ٹھیکداروں کو غیرضروری تنگ و طلب سے بچایا جائے۔ٹھیکداروں نے اس موقع پر ای چالان کے نظام میں بہتری لانے کی ضرورت پر بھی زور دیا اور کہا کہ ای چالان کی فائلوں کو متعلقہ ڈویڑنوں میں ہی نمٹایا جائے تاکہ ٹریجری دفاتر پر دباؤ کم ہو۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ای چالان کے مرحلے میں ٹریجریوں میں ضرورت سے زیادہ بھیڑ ہوتی ہے، جس کے باعث ٹھیکداروں کا قیمتی وقت ضائع ہو رہا ہے اور کاموں کی رفتار بھی متاثر ہو رہی ہے۔وفد نے وزیر اعلیٰ سے اپیل کی کہ ٹھیکیداروں کیلئے ایک بہتر اور معاون ماحول فراہم کیا جائے تاکہ تعمیر و ترقی کے منصوبوں میں تیزی لائی جا سکے۔ فاروق احمد ڈار نے وزیر اعلیٰ کی طرف سے مثبت ردعمل اور تعاون کی یقین دہانی کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ عمر عبداللہ ذاتی دلچسپی لیتے ہوئے ٹھیکداروں کے مسائل کو سنجیدگی سے حل کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ نے تجارتی مرکز لالچوک کے دکانداروں کو درپیش مشکلات کے ازالے کا بھی یقین دلایا ہے۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
گولہ باری بند ہوگئی لیکن تباہی کی المناک داستان پیچھے چھوڑ گئی | جموں کے سرحدی علاقوںمیں گھر اجڑ گئے ،مویشی نہ رہے،لوگوںکو پناہ گاہوں کی تلاش
جموں
۔ 5کروڑ روپے کا بینک قرض گھوٹالہ | سابق بینک منیجر سمیت 7ملزمان کے خلاف چارج شیٹ دائر
جموں
جموں و کشمیر میں اہم بنیادی ڈھانچوں کا تحفظ | 4000 سابق فوجیوں کی تعیناتی کی تجویز کو منظوری
جموں
سانبہ میں سرچ آپریشن شروع
جموں

Related

صنعت، تجارت و مالیات

ٹریڈرس اینڈمینوفیکچررس وفد وزیراعلیٰ سے ملاقی تاجروں،صنعت کاروں اور کاروباریوں کو مشکلات پرتبادلہ خیال

May 17, 2025
صنعت، تجارت و مالیات

ٹرانسپورٹر اور تاجر شدید مالی بحران کا شکار قرضوں میں سود کی رعایت اور مالی پیکیج کی فراہمی کا مطالبہ

May 17, 2025
صنعت، تجارت و مالیات

حکومت جامع زرعی ترقی کیلئے پُرعزم وزیرزراعت کاآلوپورہ اورپدگام پورہ زرعی فارموں کادورہ

May 17, 2025
صنعت، تجارت و مالیات

سونے کی قیمت گر نے کا امکان

May 17, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?