کنگن// کنگن کے ملک محلہ ٹھیون میں 250 گھرانوں پر مشتمل آبادی کیلئے 250 کے وی بجلی ٹرانسفارمر نصب ہے جس کی وجہ سے مقامی آبادی میں بجلی محکمہ کے خلاف ناراضگی پائی جارہی ہے ۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ بجلی نہ ہونے کے برابر ہوتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں کئی بار متعلقہ محکمہ سے بستی میں ایک اور ٹرانسفارمر نصب کرنے کا مطالبہ کیا گیا تاکہ انہیں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے لیکن آج تک اس مطالبے کو پورا نہیں کیا گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ بستی میںمیں اتنی کم وولٹیج رہتی ہے کہ بچوں کو پڑائی کے دوران موم بتی یا دیگرکسی متبادل کا بھی استعمال کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے محکمہ بجلی کے حکام سے مطالبہ کیا کہ بستی میں ایک اور ٹرانسفارمر نصب کیا جائے تاکہ ان کو بجلی کی کم وولٹیج سے نجات مل سکے۔