گول//ٹھٹھارکہ روڈ جس پرپی ایم جی ایس وائی کے تحت تعمیری کام جاری ہے نہایت ہی ناقص ہے اور کئی مرتبہ اس پر لوگوں نے احتجاج بھی کیا تھا لیکن ا سکے با وجود اس پر کسی نے کوئی توجہ نہیں دی ۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اس سڑک پر نہایت ہی غیر معیاری کام چل رہا ہے اور اس کام کو روکنے کے لئے کئی مرتبہ لوگوں نے بھی احتجاج کیا تھا ۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ اس کام کی دیکھ ریکھ کے لئے محکمہ کاکوئی بھی ملازم یہاں پر دیکھنے کو بھی نہیں مل رہاہے ۔یہاں پر ڈنگے اور نالیوں کی تعمیر ہو رہی ہے جس میں نہایت ہی غیر معیاری میٹریل کا استعمال ہو رہا ہے ۔ اگر چہ محکمہ کے اعلیٰ حکام سے بھی کئی مرتبہ بات کی تھی لیکن یہاں کی طرف کوئی توجہ نہیں دی ۔ لوگوں نے اس موقعہ پر گول انتظامیہ سے بالخصوص تحصیلدار گول سے مطالبہ کیا کہ وہ اس روڈ پر کام کا جائزہ لینے کے لئے خود آئیں تا کہ آپ کو بھی علم ہو گا کہ کس طرح کا غیر معیاری کام یہاں پر چل رہا ہے اور خزانہ عامرہ کو لوٹنے والوں کو اس گھناونی حرکت سے جلد از جلد روکا جائے اور عوامی املاک کو بچایا جائے ۔