کپوارہ //ضلع مجسٹریٹ کپوارہ نے ٹھنڈی پورہ میں 16 اور 17 دسمبر 2017ء کو پیش آئے واقعہ کی مجسٹرئیل انکوائیری کے لئے ایڈیشنل ضلع مجسٹریٹ کپوارہ محمد عبداللہ ملک کو بطور تحقیقاتی آفیسر نامزد کرکے اُ ن کو15دنوں کے اندر اپنی تحقیقاتی رپورٹ پیش کرنے کے احکامات صادر کئے۔اس سلسلے میں ایڈیشنل ضلع مجسٹریٹ کپوارہ(انکوائیری آفیسر) نے عوام الناس کو اس معاملہ کے بارے میں گواہی یا واقعہ سے متعلق کوئی بھی جانکاری رکھنے کے لئے 15دنوں کے اندر اندر انکوائیری آفیسر کے دفتر واقعہ ڈی سی آفس کپوارہ میں دفتری اوقات کے دوران اپنے بیان قلمبند کرنے کے لئے کہا ہے ۔مزید تفصیلات کے لئے اے ڈی ایم کپوار ہ کے دفتر میں ٹیلی فون نمبر01955-252280پر بھی رابطہ قائم کیا جاسکتا ہے۔