واشنگٹن// چین کے موبائل ایپ’ ٹک ٹاک‘ نے اپنی کمپنی ’بائٹ ڈانس‘ کے ساتھ لین دین پر پابندی عائد کرنے کے صدر ٹرمپ کے ایک ایگزیکٹیو آرڈر کیخلاف قانونی جنگ کا اعلان کیا ہے۔
کمپنی نے اس سلسلے میں ٹرمپ انتظامیہ کے ایگزیکٹیو آرڈر کے خلاف مقدمہ دائر کیا ہے۔
ٹک ٹاک نے 39 صفحات پر مشتمل اس مقدمے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ، وزیر تجارت و کامرس ولبر راس اور امریکی وزارت تجارت کو مدعا علیہ بنایاہے۔