رشید چائے پی کر کام پر جانے کی تیاری کر رہا تھا کہ اچانک انکے والد کی صحت خراب ہوگئی وہ دوڑتے ہانپتے ٹیکسی اسٹینڈ کی طرف بھاگا۔ بہت منتیں کیں لیکن کسی بھی ڈرائیور نے نہیں مانا۔اِسی اثنا میں وہاں سے پولیس کے ایس ۔ایچ ۔او کی گاڑی کا گزر ہوا تو رشید نے اُسے روکنے کی کوشش کی کہ اتنے میں ایک ڈرائیور نے اس کا ہاتھ پکڑ کر کہا آئو بھائی چلتے ہیں، تمہاری مجبوری کو دیکھتے ہوئے۔ ڈرائیور نے گاڑی اسٹارٹ کی اور تیزی کے ساتھ نکل گیا۔ رشید والا کو لے کر ہسپتال پہنچا جہاں اس کامعائنہ کرنے کے بعد ڈاکٹر نے مریض کو بڑے شہر کے بڑے ہسپتال میں لے جانے کی ہدایت دی۔ اب شہر یہاں سے کئی سو کلومیٹر دور، رشید کی سمجھ میں کچھ نہیں آرہا تھا کہ والد کو کیسے لے کر جائو ں ،اتنے پیسے کہاں سے لائے۔کچھ دیر ٹھہرنے کے بعد رشید نے غریبوں کی امداد و معاونت کے لئے قائم کئے گئے کئی سماجی گروپوں سے رابطہ کرکے امداد طلب کی۔ بہت منت سماجت کے بعد قلیل رقم جمع ہوئی جو نا کافی تھی ۔دوسری طرف ان کے والد کی حالت دن بدن بگڑتی جا رہی تھی۔والد کی حالت دیکھ کر رشید پر مایوسی طاری ہوگئی جب اپنے والد کے حلیے پر نظریں پڑتی تو آنسو کے اُمڈآتے۔دل ہی دل میں کہتا تھا کہ پا پا میں آپ کے لئے کچھ بھی نہ کر سکا ۔یہ دنیا والے چہرہ دیکھ کر بات کرتے ہیں ،اور جس چہرے پر خوشحالی کی رونق نہ ہو اُس کی طرف کوئی دیکھنا بھی گوارا نہیں کرتا۔میں آپ کو کیسے بتائوں ۔وہ اپنے خیالوں میں گم تھا کہ انھیں خالد کا خیال آگیا جو کہ اس علاقے کے تحصیلدار تھا۔ ان کے گھر جاکر سارا ماجرا سنایا تو خالد نے انھیں بھروسہ دلایا کہ سب ٹھیک ہوجائے گا ۔رات کے آٹھ بجے خالد کا فون آیا کہ انھوں نے دو لاکھ روپئے جمع کئے ہیں وہ اپنے والد کو شہر کے بڑے ہسپتال میں لے جانے کے لئے تیار کرے ۔رشید اچھلنے لگا اور تیاریاں کرنے لگا۔ ساری پیکنگ وغیرہ کرکے سونے کے لئے بستر پر لیٹ گیا ، مگر ساری رات اُن نے آنکھوں میں کاٹی۔ صبح اُٹھا اور والد صاحب کے سرہانے بیٹھ کر اسکے ماتھے پر ہاتھ پھیرنے لگا، اُسے ماتھا ٹھنڈا لگا۔ وہ اُسکے چہرے پر ہاتھ پھیرنے لگا تو داڑھی کے بال اکڑے سے محصوس ہوئے۔ رشید گھبرا گیا۔ جلدی جلدی والد کے سینے پر ہاتھ رکھا تو دھڑکن غائب۔ یقین نہیں آرہا تھا۔ اب نبض تھام لی تو کلائی انگلیوں سے پھسل کر بستر پر گر گئی۔ اتنے میں فون کی گھنٹی بچی ، ائرپورٹ سے فون آیا کہ ٹکٹ تیارہے، دوپہر بارہ بجے کی فلائٹ کیلئے۔
رابطہ؛ لموچن دراس کرگل
موبائل نمبر؛9469732903