مہور//پی ایم جی ایس وائی کے زیر تحت ٹکسن گلاب گڑھ سڑک اس خشک موسم میں بھی پچھلے تین روز سے بند پڑی ہے ۔ علاقے میں کوئی بارش ،سیلاب اور مٹی کے تو دے نہیں گرے ہیں لیکن پھر بھی سڑک بند پڑی ہے۔مقامی لوگوں کاکہناہے کہ اس سے صاف ظاہر ہے کہ محکمہ بالکل غافل ہے اوراس سڑک کو رواں رکھنا نہیں چاہتا۔انہوںنے کہاکہ اس علاقہ کی 20ہزار کی آبادی کاروبار، نقل و حمل کی سہولیات اور راشن کی کمی کی وجہ سے گزشتہ تین روز سے بری طرح سے متاثر ہورہی ہے۔انہوں نے کہا کہ سڑک کو بحال کرنے کے لئے کوئی انتظام نہیں کیا جا رہا ہے۔