مہور//گلابگڑھ کے لوگوں کو پچھلے کئی دنوں سے نیٹ ورک سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔اس علاقہ میں اگرچہ زیادہ تر لوگ ائرٹیل صارفین ہیں لیکن پچھلے دس دنوں سے انٹرنیٹ نہیں چل رہا اور کبھی کبھی فون بھی ہوجاتا ہے اور کبھی ٹاور کو بند کیا جاتا ہے۔یہاں گذشتہ دو دنوں سے رات کو 6بجے سے صبح تک انٹرنیٹ پوری طرح سے بند کیا جاتا ہے جس سے گلابگڑھ کے تقربیاً 30 گاؤں کے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ جن میں انگرالہ، ٹکسن،شیدول، رنگلائی، لدھ،لار، کھوڑ،برنسال، گلابگڑھ، کیدورہ، دیول، ڈوگہ، برمیدار،نہوچ،اڑبیس،شبراس،بدر وغیرہ شامل ہیں۔یہ بات قابل ذکر ہے علاقہ میں صرف ایک ہی ٹاور ہے۔اس پریشانی کو لے کر مقامی لوگوں نے آج ٹکسن کے مقام پر ائیر ٹیل کمپنی کیخلاف مظاہرہ کیا اور مانگ کی کہ ائرٹیل نیٹورک کو بہتر بنایا جائے۔