سرنکوٹ//سرنکوٹ کے میدانہ علاقے میں ایک ٹپر نے موٹرسائیکل کو ٹکر ماردی جس کے نتیجہ میں اس پر سوار پچیس سالہ نوجوان لقمہ اجل بن گیا۔محمد بشیر ولد عبدالعزیز میر ساکن نابناں عمر 25 سال گزشتہ شام کو اپنے کاروبار سے واپس موٹر سائیکل زیر نمبر JK12A-2370پر سوار ہوکر گھر جارہاتھا جس دوران مخالف سمت سے آرہے ایک ٹپر زیر نمبر JK12A-0714نے اسے کچل ڈالا۔نوجوان کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیاگیاجہاںڈاکٹروں نے ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد اسے گورنمنٹ میڈیکل کالج و ہسپتال جموں روانہ کرنے کا مشورہ دیا تاہم نوجوان راستے میں ہی دم توڑبیٹھا۔بعد ازآں اس کی لاش کو سب ضلع ہسپتال سرنکوٹ لایاگیاجہاں پولیس نے پوسٹ مارٹم کرایا ۔اس سلسلے میں پولیس تھانہ سرنکوٹ میں ایف آئی آر زیر نمبر142/2017زیر دفعات 304/337/279کے تحت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی ہے ۔ وہیں ٹپر کاڈرائیور موقعہ سے فرار ہوگیاہے ۔