نیوز ڈیسک
سرینگر//جموں و کشمیر حکومت نے سرینگر کے ٹٹو گرا ئونڈ میں ‘عالمی معیار کے’ تفریحی پارک کی ترقی کے لیے بولیوں کا جائزہ لینے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے،۔حکومت کی طرف سے جاری کردہ ایک حکم نامے میں کہا گیا ہے، ” کمیٹی کی تشکیل کومنظوری دی گئی ہے‘‘۔ پروجیکٹ “ٹٹو گرا ئونڈ، سرینگر میں عالمی معیار کے تفریحی پارک کی ترقی” کی بولیوں کا جائزہ لینے کے لیے کمیٹی کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔۔حکم نامے کے مطابق کمیٹی میں ڈویژنل کمشنر کشمیر، ڈائریکٹر انڈسٹریز، ڈائریکٹر ٹورازم، محکمہ صنعت و تجارت کے سیکرٹری، ڈائریکٹر جنرل کوڈز، محکمہ خزانہ، ڈائریکٹر فنانس، انڈسٹریز اینڈ کامرس ڈیپارٹمنٹ، ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ صنعت و تجارت شامل ہوں گے۔ .ڈویژنل کمشنر کمیٹی کے چیئرمین جبکہ باقی ممبران ہوں گے۔