عظمیٰ نیوز سروس
بنگلور//ٹویوٹا کرلوسکر موٹر (ٹی کے ایم )نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے صارفین کو جی ایس ٹی کی شرح میں حالیہ کمی کے فوائد کو پوری طرح سے پہنچا دے گا۔ نظر ثانی شدہ قیمتیں 22ستمبر 2025سے نافذ العمل ہوں گی۔ یہ اعلان کرتے ہوئے وریندر وادھوا، نائب صدر، سیلزاورسروس نے کہا’’ہم تاریخی اصلاحات کے لیے حکومت ہند کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔ اس سے نہ صرف صارفین کے لیے قابل برداشت اضافہ ہوا ہے بلکہ آٹو سیکٹر میں مجموعی اعتماد کو بھی تقویت ملی ہے۔ تہوار کے سیزن سے قبل ہم اس مضبوط قدم کی توقع کرتے ہیں اور اس سے زیادہ مضبوط قدم کی ضرورت ہے‘‘۔انہوںنے کہا ’’ ہم عالمی سطح کے نقل و حرکت کے حل کو مزید قابل رسائی بنانے کیلئے پرعزم ہیں اور ایسی اصلاحات کا خیرمقدم کرتے ہیں جو ہندوستان کے پائیدار اور جامع ترقی کے سفر میں اپنا حصہ ڈالتے ہوئے، مانگ کو فروغ دیں، سب کے لیے نقل و حرکت لائیں اور بڑے پیمانے پر خوشی پیدا کریں‘‘۔