جموں//ٹون ہائوس، ریاست کی معروف جم نے جموں میں جدیدسہولیات سے لیس ٹون ہائوس جم کاافتتاح کیا۔ اس موقعہ پر ٹون ہائوس جم کے مالکان شیوانگ گپااورساحل اروڑہ نے کہاکہ ہم نے متعددنئے نظریات متعارف کرائے ہیںاورجموں میں جم سے پیارکرنے والے لوگوں کو سہولت فراہم کرنے کیلئے یہاں پرٹون ہائوس نے جم قائم کی ہے جوکہ 5500 سکوئرفٹ اراضی پرپھیلی ہوئی ہے۔انہوں نے کہاکہ ہمارے پاس اعلیٰ ومعیاری قسم کے جم آلات اورمشینری دستیاب ہے جس سے اب جموں کے لوگ استفادہ اٹھاسکتے ہیں۔جم کرنے والوں کیلئے گاڑیاں کھڑی کرنے کیلئے مناسب پارکنگ ،سی سی ٹی ویز کی سہولیات بھی ہیں۔انہوں نے کہاکہ نوراتروں کے دنوں میں ہم نے صارفین کیلئے تیس فیصدرعایت رکھی ہے۔