ٹنی ٹاٹس ہائیر سکینڈری سکول کا 45 واں سالانہ دن

Kashmir Uzma News Desk
1 Min Read
 جموں //وزیر مملکت برائے مکانات و شہری ترقی ، سماجی بہبود ، صحت و طبی تعلیم آسیہ نقاش ٹائنی ٹاٹس ہائیر سکینڈری سکول میں منائی گئی سالانہ دن کی تقریب پر مہمانِ خصوصی تھیں ۔ تقریب کا آغاز گنیش وندھنا سے ہوا ۔ سکول کے طالب علموں نے رنگا رنگ ثقافتی پروگرام پیش کر کے حاضرین کو محضوظ کیا ۔ اس موقعہ پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے وزیر نے کہا کہ ہمیں طالب علموں کی اہلیت اور دلچسپی کو مدِ نظر رکھ کر اُن کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانا ہو گا اور انہیں مطلوبہ علم اور ہُنر سے آراستہ کر نا چاہئیے ۔ انہوں نے طالب علموں کو فیصلہ سازی اور مسائل کا جائیزہ لینے کے ہُنر سے آراستہ کرنا ہو گا ۔ ٹائنی ٹاٹس ہائیر سکینڈری سکول کی بانی چئیر پرسن مسز وینا ہانڈا نے بھی اس موقعہ پر اپنے خیالات کا اظہار کر کے گذشتہ 45 برسوں کے دوران سکول کی حصولیابیوں کو اجاگر کیا ۔ 
 
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *