سرینگر // پہاڑی زبان کو 9ویں اور 10جماعتوں میں پڑھانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کرناہ کے لوگوں نے جمعرات کو ٹنگڈار میں احتجاجی دھرنا دیا اور سرکار پر زبانوں کے نام پر قوموں کو تقسیم کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ موجودہ حکومت پہاڑی زبان بولنے والوں کے ساتھ سرا سر ناانصافی کر رہی ہے ۔کرناہ کلچر کلب ٹنگڈار کے متصل ادبی مرکز کرناہ ، سیول سوسائٹی کرناہ ، کرناہ کلچر کلب ، شمس بھری کلچر کلب ٹنگڈار ، بزم ادب نواں گبرہ ، شاہین کلچر کلب کنڈی ،سٹی زن کونسل آف کرناہ سے وابستہ ممبران اور عہدیدران کے علاوہ پہاڑی زبان سے تعلق رکھنے والے دیگر لوگوں نے احتجاج کیا اور دھمکی دی کہ اگر پہاڑی زبان کو اسکولوں میں پڑھانے کا اعلان نہیں کیا گیا تو وہ سڑکوں پر نکلنے کیلئے مجبور ہوجائیں گے۔