جموں// جموں و کشمیر پولیس نے شمالی کشمیر کے ٹنگڈار علاقے میں دراندازی کی ایک کوشش کو ناکام بناتے ہوئے اسلحہ و گولہ بارود کے علاوہ کروڑوں روپے مالیت کی منشیات ضبط کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
ایک پولیس ترجمان نے جمعہ کے روز ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے فوج کے 7 آر آر اور بی ایس ایف کی 87 بٹالین کی ایک مشترکہ ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے شمالی کشمیرکے ٹنگڈار میں اسلحہ و گولہ بارود کے علاوہ کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن بھی ضببط کی۔
انہوں نے کہا کہ برآمد شدہ اسلحہ و گولہ بارود میں ایک اے کے 47 رائفل، ایک پستول اور دو گرینیڈ شامل ہیں۔