ٹنگمرگ //ٹنگمرگ کے فیروزپورہ، قاضی پورہ،کٹہ پورہ سون اور درنگ کے بجلی صارفین نے محکمہ پی ڈی ڈی پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ کٹوتی شیڈول پر عمل درآمد کرنے کے بجائے من مانے طریقے سے بجلی فراہم کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ محکمہ بجلی نے ٹنگمرگ میں کٹوتی کا ایک انوکھا شیڈول ترتیب دیکر صارفین کو پریشان کر رکھا ہے۔علاقے سے وابستہ کئی افراد پر مشتمل ایک وفد نے ٹریڈرس ایسوسی ایشن ٹنگمرگ کے صدر شاہنواز احمد وانی کی قیادت میں تحصیل انتظامیہ ٹنگمرگ کو ایک میمورنڈم پیش کیا جس میں انہوںنے بجلی سپلائی میں معقولیت لانے اور شیڈول کے مطابق بجلی فراہم کرنے کی مانگ کی ہے۔ وفد نے محکمہ بجلی کو ایک ہفتے کا مہلت دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر محکمہ بجلی صارفین کو شیڈول کے مطابق بجلی فراہم کرنے میں ناکام رہا تو علاقے کے لوگ بطور احتجاج علاقے میں نصب میٹر محکمہ کو واپس کرنے کے علاوہ زوردار احتجاجی مہم چھیڑ دیں گے ۔ (مشتاق الحسن)