سرینگر//کشمیر میں کھیلوں کے معیار کو قائم رکھتے ہوئے ٹنگمرک کی جبینہ اختر نے ایراون آرمینیا میں Washuانٹرنیشنل چمپین شپ میں کانسی کا تمغہ جیتا ۔جبینہ اختر نے اپنے مد مقابل کزاکستان کی کھلاڑی کو ہرا کر انٹرنیشنل چمپین شپ کے دوران کانسی کا تمغہ حاصل کیا ۔Washuانٹرنیشنل چمپین شپ میں تمغہ حاصل کرنے کی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے جبینہ نے کہا ’’میں انتہائی فخر اور عزت محسوس کررہی ہوں اور میں اس کامیابی کو اپنی ایسوسی ایشن اور اپنے گھر والوں کے نام کرتی ہوں جنہوں نے مجھے کھیل کود میں آگے بڑھنے کا موقعہ فراہم کیا اور ہمیشہ میرا ساتھ دیا ‘‘۔