سرینگر//ضلع بارہمولہ کے ٹنگمرگ میں بدھ کو ایک23سالہ نوجوان کوپُر اسرار طور اپنے ہی گھر میں مردہ پایا گیا۔
مذکورہ نوجوان کی شناخت سرفراز احمد گنائی ولد بشیر احمد گنائی، ساکن کرالہ پورہ ٹنگمرگ کے طور ہوئی ہے۔
ایس ڈی پی او ٹنگمرگ ہلال احمد نے خبر رساں ایجنسی کے این او کو بتایا کہ نوجوان کی موت کی وجوہات کا پتہ لگایا جارہا ہے اور اس کیلئے لاش کا پوسٹ مارٹم بھی کرایا جائے گا۔