ٹنگمرگ میں دلدوز حادثہ

Kashmir Uzma News Desk
1 Min Read
پٹن //ٹنگمرگ بارہمولہ میں اتوارکو سڑک کے ایک دلدوز حاثے میں ایک 18 نوجوان لقمہ اجل بن گیاجبکہ دوسرا شدید زخمی ہوا۔ درنگ ٹنگمرگ میں اتوار کے روز اُس وقت ایک دلدوز حادثہ پیش آیا جب ایک تیز رفتار موٹر سائیکل زیر نمبر JKA3A-4270 ایک کھائی میں جا گرا جس کے نتیجے میں 18 سالہ بارہویں جماعت کا طالب علم محسن احمد ماگرے ولد عبد ارشید ماگرے ساکنہ شرائی ٹنگمرگ موقع پر ہی لقمہ اجل بن گیا جبکہ شوکت احمد گنائی ولد عبد الاحد گنائی ساکنہ شرائی ٹنگمرگ شدیدزخمی ہوا جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔ اس سلسلے میں پولیس نے کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی۔ادھر بابا ریشی کراسنگ پر ایک اور حادثے میں سمبل سونا واری کا عاقب احمد زخمی ہوگیا جسے جے وی سی سرینگر منتقل کیا گیا ھے۔(مشمولات مشتاق الحسن )
 
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *