بارہمولہ/ شمالی کشمیر میں بارہمولہ کے ٹنگمرگ علاقے میں دو الگ الگ واقعات میں جنگلی جانوروں نے ایک معصوم بچے سمیت دو افراد کو بری طرح سے زخمی کردیا جس کی وجہ سے لوگوں میں خوف اور محکمہ وئلڈ لائف کے خلاف سخت ناراضگی پائی جارہی ہے ۔
ذرائع کے مطابق دارا کسی ٹنگمرگ میں تنندوے نے چار سالہ بچے، منتظر احمد لون ولد منظور احمد لون پر بدھ کو اس وقت حملہ کیا جس وہ اپنے مکان کے صحن میں کھیل رہا رہا تھا۔وہ اس حملے میں بری طرح زخمی ہوگیا ۔
اسی طرح سے بانگل علاقے میں حاجی غلام محی الدین بٹ کو بھی ایک ریچھ نے زخمی کردیا ۔
ذرائع نے کہا کہ دونوں زخمیوں کو علاج و معالجہ کے لیے نزدیکی اسپتالوں کے اندر پہنچایا گیا ہے۔
مقامی لوگوں نے متعلقہ محکمہ پر الزام عائد کیا ہے کہ جنگلی جانوروں کے بستیوں کا رخ کرنے کے باوجود کوئی عملی اقدام نہیں اٹھایا جارہا ہے۔