ٹنگمرگ //جموں و کشمیر بینک شاخ درور ٹنگمرگ میں 17 اور 18 اگست کی درمیانی رات کو نقب زن مین دروازہ توڑ کر اندر داخل ہونے میں کامیاب ہوگئے تاہم وہاں نقدی نہ پاکر فرار ہوگئے ۔برانچ منیجر اعجاز احمد نے کہا کہ بینک نے اس سلسلے پولیس میں تحریری طور شکایت درج کی جبکہ ٹنگمرگ پولیس نے باضابطہ کیس درج کرکے نقب زنوں کی تلاش شروع کردی ہے۔ جموں و کشمیر بینک نے چند ماہ قبل ہی اس برانچ کو قائم کیا تھا تاہم ابھی تک خفیہ کیمرے نصب نہیں کئے گئے ہیں۔