ٹنگمرگ//ٹنگمرگ میں رابط سڑکیں خستہ ہونے کے سبب عوام کو عبورومرور میں دقتوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ بابا ریشی سے کلنترہ ، ٹنگمرگ سے زیرن ، حاجی بل سے زیرن، ٹنگمرگ سے فیروزپورہ اور دیگر سڑکوں پر جگہ جگہ بڑے کھڈ بن جانے سے لوگوں کو سفر کرنے کے دوران تکالیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ان علاقوں کی رابطہ سڑکوں کو محکمہ آر اینڈ بی نے مکمل طور نظر انداز کر لیا ہے۔رنگہ والی کے باشندگان کا کہنا ہے کہ انہوں نے مارچ میں وزیر تعمیرات اور چیف انجینئر کو صورتحال سے آگاہ کیالیکن کوئی دادرسی نہیں ہوئی۔اس سلسلے میں ایگزیکٹو انجینئر ارینڈ بی ٹنگمرگ بشیر احمد بٹ نے بتایا کہ عنقریب ٹنگمرگ کی تمام خستہ حال سڑکوں کی مرمت کی جائے گی تاکہ لوگوں کو کسی مشکلات کا سامنا نہ کرناپڑے۔ (مشتاق الحسن)