ٹنگمرگ//ٹنگمرگ کے متعدد دیہات کے لوگوں نے بجلی کی عدم دستیابی کو لیکر احتجاج کیا ۔درنگ،قاضی پورہ، فیروز پورہ ،چھانہ پور،کٹی پورہ،سولندہ، مہاین اورچھاندل وانی گام دیہات کے سینکڑوں صارفین نے بدھ کو رسیونگ اسٹیشن ٹنگمرگ کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا۔انہوں نے محکمہ بجلی پر الزام عائد کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں شیڈول کے مطابق بجلی فرا ہم کرنے میں محکمہ پوری طرح ناکام ہو چکا ہے ۔ احتجاجی لوگ محکمہ بجلی کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کرہے تھے کہ ان علاقوں میں جلد از جلد بجلی کی سپلائی میں بہتری لائی جائے تاکہ صارفین کو درپیش مشکلات سے نجات مل سکے ۔(مشاق الحسن)