ٹنگمرگ//ٹنگمرگ سے لیکر ماگام تک جموں و کشمیر بینک کے تمام اے ٹی ایم خالی ہیں جس کے نتیجے میں عوام کو مشکلات درپیش ہیں۔ ٹنگمرگ ، چندی لورہ اورکنزرمیں موجود اے ٹی ایم پیسے نہ ہونے کی وجہ سے بیکار ہیں جبکہ ماگام میںبھی گزشتہ دو روز سے اے ٹی ایم میں پیسے نہیں ہیں جس کے نتیجے میں صارفین کو شدید مشکلات درپیش ہیں۔لوگوں نے بینک انتظامیہ سے اپیل کی ان مشینوں میں فوری طورپیسے ڈال دئے جائیں تاکہ انہیں مزید تکالیف کا سامنا نہ ہو۔