مشتاق الحسن
ٹنگمرگ//ٹنگمرگ میں آتشزدگی کی ایک واردات میں ایک گائوخانہ اور کوٹہار خاکسترہوگیا ۔ شرائے نامی گائوں میں محمد عبداللہ ماگرے ولد عبدالعزیز ماگرے کے گائو خانے سے اچانک آگ نمودار ہوئی جس کے نتیجے میں نزدیک ہی موجود ایک کوٹہار بھی لپیٹ میں آگیا تاہم فائرسروس ٹنگمرگ نے اطلاع ملتے ہی جائے حادثہ پر پہنچ کر آگ پر قابو پاکر دیگر املاک کو نقصان پہنچنے سے بچالیا تاہم گائوخانہ اور کوٹہار جل کر راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگیا۔ فوری طور آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکیں ۔