بارہمولہ //ٹنگمرگ میں بدھ کو جموں اینڈ کشمیر کھادی اینڈ ولیج انڈسٹریز بورڈ بارہمولہ کے اہتمام سے تین روزہ جانکاری ونمائشی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ممبراسمبلی گلمرگ محمد عباس وانی نے ممبر کے اینڈ وی آئی بی مسرت کار کی موجودگی میں کیمپ کا افتتاح کیا۔ورکشا پ کا انعقاد کا مقصد روزگار کے متلاشی اورہنر مند نوجوانوں کو اس شعبے کی اہمیت کے بارے میںجانکاری فراہم کرنا تھا تاکہ وہ ریاست میں روایتی کاموں مثلاً پیپرماشی، قالین بافی ووڈ کارونگ اورشال بافی سے جُڑ کر اطمینان بخش حد تک روزگار حاصل کرسکیں۔اس موقعہ پر مختلف محکموں کے آفیسران کے علاوہ بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔کیمپ کے دوران ممبر اسمبلی گلمرگ نے خطاب کرتے ہوئے اس طرح کے مزید جانکاری کیمپوں کا انعقاد کرنے کی ضرورت پر زوردیا تاکہ لوگ اس شعبے سے جُڑ کر بہتر روزگار حاصل کریں۔اس موقعہ پر ممبر کے اینڈ وی آئی بی نے بھی خطاب کیا۔انہوںنے کہا کہ بورڈ کی طرف سے ہنر مند نوجوانوں کو خود روزگار سکیم کے تحت روزگار فراہم کرنے کے لئے کئی پروگرام متعارف کئے جارہے ہیں۔