مشتاق الحسن
ٹنگمرگ//ٹنگمرگ کے ہری اوٹنو گاوں میں نامعلوم افراد کی جانب سے رات کے دران 2 مچھلی فارموں کی مین واٹر سپلائی لائن کاٹنے سے ہزاروں مچھلیاں ہلاک ہوگیں۔عوامی حلقوںنے اس کی مکمل تحقیقات کرانے کامطالبہ کیا ہے۔واٹر سپلائی لائن کاٹنے سے 2لڑکیوں جس میں بسمہ مشتاق دختر مشتاق احمد بٹ اور سیرت الحسن دختر غلام حسن میر کے دو مچھلی فارموں میں قریب 4ہزار مچھلیاں تڑپ تڑپ کر مر گئیں۔صبح کے وقت جب دونوں لڑکیاں مچھلیوں کو دانہ ڈالنے گیں تو وہاں انھوں نے ہزاروں مچھلیوں کو مردہ پاکر زور وقطار رونا شروع کیا جس کے بعد وہان لوگوں کا ہجوم جمع ہوا اور پھر یہمعاملہ پولیس کی نوٹس میں لایا گیا۔عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ پانی کاٹنے میں ملوث افراد کو گرفتار کرکے دونوں لڑکیوں کو انصاف فراہم کیا جائے ۔