بارہمولہ //ٹنگمرگ میں اُس وقت فوجی اہلکار حرکت قلب بند ہونے سے فوت ہوا جب وہ فوج کی گاڑی چلارہا تھا ۔ پولیس کے مطابق 37 سالہ فوجی ڈائیور بشیر احمد گنائی ولد محمد اسدوللہ گنائی ساکنہ بونیار بارہمولہ اُس وقت فوت ہوا جب گلمرگ سے ایک فوجی کانوائے آرہی تھی اس دوران مذکورہ اہلکار آرمی جیپ چلارہا تھا اور وہ حرکت قلب بند ہونے سے فوت ہوا۔ایس ایچ اور ٹنگمرگ صحادت علی نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ کہ مذکورہ اہلکار 161ٹی اے ہیڈ کواٹر کمپنی سے وابستہ تھا اور وہ گاڑی چلنے کے دوران اچانک حرکت قلب بند ہونے سے فوت ہوا۔ انہوں نے بتایا کہ مذکورہ اہلکار فوج کا ڈائیور تھا۔ اس سلسلے میں پولیس نے مذید تحقیقات شروع کردی۔