ٹنگمرگ //ٹنگمرگ سے شیخ پورہ سڑک کی خستہ حالی لوگوںکو سخت مشکلات کا سامناکرنا پڑرہاہے۔ ٹنگمرگ سے کہی پورہ اورکہی پورہ تا شیخ پورہ تک محکمہ پی ایم جی ایس وائی نے 2016 میں سڑکوں کی کشادگی کا کام جس ٹھیکیدار کو الاٹ کیا تھا وہ مقررہ وقت پر کام مکمل کرنے میں نا کام ہوا ۔ ٹنگمرگ کو بارہمولہ سے جوڑنے والی یہ سڑک اس وجہ سے اہم ہے کیونکہ ٹنگمرگ سے شیخ پورہ تک سڑک کے دونوں اطراف متعدد دیہات آبادہیںجو رابط سڑک کی ابتر حالات سے 2016 سے زبردست مشکلات برداشت کررہے ہیں ۔ کہی پورہ اور قاضی پورہ کے سماجی کارکنوں عادل نذیر خان اور اقبال نبی ڈار نے سڑک کی تعمیر وتجدید میں ہوری تاخیر پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے محکمہ پی ایم جی ایس وائی سے اپیل کی کہ ٹنگمرگ سے شیخ پورہ سڑک کو اولین ترجیحات میں مکمل کریں تاکہ لوگوں کو سڑک کی ابتر صورت حال سے جو مشکلات پیش آرہی ہیںوہ دور ہوسکے ۔یہ سڑک جگہ جگہ گہرے کھڈوں میں تبدیل ہوئی ہے اور آمدورفت کے قابل نہیں ہے ۔