سرینگر//بارہمولہ پولیس نے دو لاپتہ لڑکوں کو باز یاب کرکے انہیں وارثین کے حوالے کیا۔18مارچ کوتھانہ پولیس ٹنگمرگ کوفاروق احمدقریشی ولدرشید احمد ساکن ماہاین ٹنگمرگ کی جانب سے تحریری درخواست موصول ہوئی تھی کہ اُس کا بیٹا خلیل احمدقر یشی (عمر18 سال ) اور اسکا بھتیجا طارق احمد فامدہ ولد مشتاق احمد ساکن کنڈی نوگام بارہمولہ(عمر 18سال ) 17مارچ سے لاپتہ ہیں ۔اس اطلاع کے موصول ہوتے ہی ٹنگمرگ پولیس نے گمشدگی رپورٹ درج کرکے لاپتہ لڑکوںکی تلاش شروع کی ۔ تھانہ پولیس ٹنگمرگ کی کوشش کی بدولت لاپتہ لڑکوں کوماگام سے باز یاب کرکے وارثین کے حوالے کیا۔