بارہمولہ//شمالی قصبہ ٹنگمرگ میں دسویں جماعت کا ایک طالب علم جبکہ پٹن میں ایک نوجوان لاپتہ ہوگئے ہیں جس وجہ سے اُن کے اہل خانہ میںفکر و تشویش پیدا ہوگئی ہے ۔افراد خانہ کے مطابق 16سالہ ظفر احمد راتھر ولد نذیر احمد راتھر ساکنہ کھی پورہ ٹنگمرگ 7 مئی کی صبح کو گھر سے کھیلنے کیلئے گیا تھا لیکن تب سے وہ واپس نہیں آیا۔ ان کا کہنا ہے کہ ہرممکن جگہ پر تلاش کئے جانے کے باوجود اُس کا کہیں کوئی اتہ پتہ نہیں چل سکا ۔ انہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں پولیس تھانہ ٹنگمرگ میں گمشدگی کی رپورٹ بھی درج کی گئی ہے ۔ ادھرپٹن میں بھی ایک 16سالہ لڑکا پُراسرار طور لاپتہ ہوگیا ہے جس کے نتیجے میں اہل خانہ میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ۔ لواحقین کے مطابق 16سالہ یاسر احمد زرگر ولد الطاف حسین زرگر ساکنہ جامع محلہ پٹن 7 مئی سے لاپتہ ہے جس کی وجہ سے اہل خانہ فکر و تشویش میں مبتلا ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ ہرممکن جگہ پر تلاش کیا لیکن اُس کا کہیں کوئی اتہ پتہ نہیں چلا۔