سرینگر//جنگلات و ماحولیات اورماہی پروری کے وزیر مملکت میر ظہور احمد نے ٹنکی پورہ اور پارمپورہ میں ریٹیل فش مارکیٹ اور ریٹیل آؤٹ لیٹ تعمیر کرنے کی جگہ کا معائنہ کیا۔اس دوران وزیر کو اراضی کی پیش رفت کے بارے میں جانکاری دی گئی اور کہا گیا کہ ان دو پروجیکٹوں کے لئے پہلے ہی3.24 کروڑ روپے منظور کئے گئے ہیں۔تعمیر ہورہے فش مارکیٹ میں ہول سیل کی دس دکانیں اور50 ریٹیل سٹال ہوں گے جس میں ہر طرح کی جدید سہولیات دستیاب ہوں گی۔پارمپورہ میں فش مارکیٹ کے لئے حصول اراضی کا جائیزہ لیتے ہوئے وزیر کو بتایا گیا کہ سات کنال اراضی محکمہ فشریز کے حوالے کی گئی ہے جبکہ ٹنکی پورہ میں بھی11 کنال کاہچرائی پر سے سٹے ہٹائی گئی ہے۔