یواین آئی
نئی دہلی/کرکٹ کے عظیم کھلاڑی سچن ٹنڈولکرنے ہندوستانی خواتین کرکٹ ٹیم کی انگلینڈ میں ٹی20 اور ون ڈے سیریز میں جیت کی تعریف کی ہے ۔ سچن تیندولکر نے کہا، ‘‘انگلینڈ میں جیتنا ہمیشہ ایک چیلنج ہوتا ہے ، اور ٹی20 اور ون ڈے دونوں سیریز جیتنا ٹیم کی تیاری اور ذہنی مضبوطی کو ظاہر کرتا ہے ۔’’ ہندوستان نے ٹی20 سیریز 3-2 اور ون ڈے سیریز 2-1 سے جیت کر تاریخ رقم کی۔پہلے ٹی20 میچ میں اسمرتی مندھانا کی سنچری نے دورے کا شاندار آغاز کیا، جبکہ آخری ون ڈے میں ہرمن پریت کور کی سنچری نے ٹیم کی برتری کو مزید مستحکم کیا۔ کرانتی گوڑ نے دباؤ کے حالات میں چھ وکٹیں لے کر شاندار گیندبازی کی۔دیگر کھلاڑیوں نے بھی اپنی اپنی ذمہ داریاں بخوبی نبھائیں اور دونوں سیریز میں اہم مواقع پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔سچن نے مزید کہا، ‘‘یہ کارکردگی ٹیم کو آگے بڑھنے کے لیے بہت اعتماد دیں گی۔ چونکہ دو ورلڈ کپ قریب ہیں، یہ فتوحات ٹیم کے حوصلے بلند کرنے میں بہت مددگار ہوں گی۔ شاباش ٹیم انڈیا۔’’