عظمیٰ مانیٹرنگ ڈیسک
نئی دہلی//ریزرو بینک آف انڈیا کے ماہانہ بلیٹن کے جولائی ایڈیشن کے مطابق، حال ہی میں ناموافق موسمی حالات اور بڑے پیداواری علاقوں میں کیڑوں کے حملوں کی وجہ سے ٹماٹر کی قیمتوں میں اچانک اضافہ ہوا ہے۔ تاہم بلیٹن یقین دلاتا ہے کہ قیمتوں میں یہ اضافہ قلیل المدتی ہے، کیونکہ ٹماٹر انتہائی خراب ہوتے ہیں اور ان کی فصل کا دورانیہ مختصر ہوتا ہے، جس کی وجہ سے موسمی قیمتوں میں نمایاں تبدیلیاں آتی ہیں۔