سی این آئی
سرینگر//ملک بھر کے ساتھ ساتھ جموں کشمیر خاص کروادی کشمیر میں بھی ٹماٹروں کی قیمتوں میں کمی آرہی ہے اور سرینگر میں اتوارکو 60روپے ٹماٹر فی کلو کے حساب سے فروخت کیاگیا جبکہ اس میں مزید تخفیف کی امید ہے ۔ حکومت اسے کئی شہروں میں 40 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت کرنے جا رہی ہے۔وادی کشمیر میں بھی ٹماٹروں کی قیمتوں میں کمی دیکھنے کو مل رہی ہے اور کل سرینگر میں ٹماٹر 60روپے فی کلو کے حساب سے فروخت ہوئے ۔ ادھر این سی سی ایف اور این اے ایف ای ڈی جیسی سرکاری ایجنسیاں بہت سے شہروں میں ٹماٹر خوردہ کے مقابلے بہت کم قیمت پر فروخت کر رہی ہیں۔ اتوار 20 اگست کو حکومت نے ٹماٹر کی قیمت میں کمی کرتے ہوئے اسے 40 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔خیال رہے کہ ہندوستان کے کئی شہروں میں گزشتہ دو تین ماہ کے اندر ٹماٹر کی قیمت 200 سے 300 روپے فی کلو تک پہنچ گئی تھی۔