عظمیٰ نیوز سروس
جموں// پیر کو یہاں ٹماٹر کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں ٹماٹروں سے بھری ٹوکری اٹھا رکھی تھی اور جلوس کے دوران حکومت کے خلاف نعرے لگائے۔گپتا نے کہا کہ حکومت کو اس کی قیمت کو کنٹرول کرنے کے لیے مارکیٹ میں ٹماٹر کی تقسیم کے سلسلے پر نظر رکھنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ٹماٹر کی ذخیرہ اندوزی کی جا رہی ہے، اور قیمتوں کے تعین کے لیے پرائس کمیٹی قائم کرنے کا مطالبہ کیا۔جموں میں ٹماٹر 120 سے 180 روپے فی کلو فروخت ہو رہے ہیں۔مظاہرین نے کہا کہ ٹماٹروں کی قیمتوں میں اضافہ کو لیکر مرکزی سرکار ناکام ہوگئی ہے اور سبزیوں کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں۔احتجاج کی قیادت شیوسینا ڈوگرہ فرنٹ صدر اشوک گپتا نے رانی پارک سے ایک جلوس کے ساتھ کی۔